شوبز سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں فراموش نہیں کر سکتی‘ دیدار

اگرکام کرنے کا دل چاہا تو میری ترجیح چھوٹی سکرین ہو گی ‘ انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2021 12:39

شوبز سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں فراموش نہیں کر سکتی‘ دیدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) نامور اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ شوبز سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، مجھ سے باربار یہ پوچھا جاتا ہے کہ میں کب شوبز میں واپس آرہی ہیں لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ شوہر نے شوبز میں کام کرنے پر پابندی عائد نہیں کی میں اپنی مرضی سے شوبز میں کام نہیں کر رہی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میںنے اپنا چھوٹا سابزنس شروع کر رکھا ہے اور میری ساری توجہ اپنے گھر کے ساتھ اس پر مرکوز ہے ۔ جب دل نے چاہا تو کام کرلوں گی اور اب میری پہلی ترجیح چھوٹی سکرین ہو گی۔

وقت اشاعت : 02/01/2021 - 12:39:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :