میرے نزدیک عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں، نوین وقار

غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے آپ سنگل رہیں، اداکارہ

ہفتہ 9 جنوری 2021 11:33

میرے نزدیک عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں، نوین وقار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ میرے نزدیک عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں نوین وقار نے کہا کہ سب سے پہلے میرے خیال میں کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ خود مختار ہونے کے ساتھ اپنے خوابوں کے ساتھ جی رہی ہوتی ہے اور اپنے خواہشات پوری کرتے ہوئے بہتر زندگی گزار رہی ہوتی ہے اور میرے نزدیک اس طرح عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔

نوین وقار نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی تقریب میں جاتی ہوں تو آنٹیاں یہی سوال کرتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں اس سوال پر میں یہی سوچتی ہوں کہ کیوں یہ سوال بار بار مجھ سے کیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے کہ میں عورت ہوں، بہت سے مرد بھی ہیں جوکہ غیر شادی شدہ ہیں لیکن اٴْن سے کوئی شادی کا سوال نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سب کو یہی جواب دیتی ہوں کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اور خوش رہیں، نصیب میں اگر شادی کا ہونا لکھا ہوگا تو وہ ہو کر رہے گی لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ زندگی ایک خوبصورت تحفہ ہے اور آپ جس زمین پر ہیں وہاں آپ کو بہت سے بہترین کام کرنے ہیں اور ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے شادی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

نوین وقار نے یہ بھی کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی شخص کوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے یا کسی وجہ سے تنہا ہے تو اس کے لیے اچھا وقت ہے کہ وہ اپنی خواہشات کی فہرست بنائے اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرے۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 11:33:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :