لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان

جمعہ 3 مئی 2024 20:33

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) اداکارہ و میزبان مایا خان نے شادی کی منتظر لڑکیوں سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں شو روم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں ہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ و میزبان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں رائج رشتہ کلچر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ وہ، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ کھائے، اور کچھ دنوں کے بعد کہا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا۔

(جاری ہے)

آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا ہے کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے، آپ، جسے کہا جاتا ہے کہ دفتر سے جلدی گھر آنا، آج کوئی دیکھنے کے لیے آنے والا ہے، آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا شو پیس ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسی تمام لڑکیوں کو صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامان نہیں ہیں جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی بات سے متفق دکھائی دے رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ استخارے کا بہانا وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔

وقت اشاعت : 03/05/2024 - 20:33:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :