شائقین میرے لئے باس کی حیثیت رکھتے ہیں‘اداکار عمران اشرف

کورونا کی وجہ سے ڈرامہ ’’مشک‘‘کے کئی سین نہیں ہو سکے جس سے اس کا اختتام بہت متاثر ہوا

منگل 19 جنوری 2021 11:51

شائقین میرے لئے باس کی حیثیت رکھتے ہیں‘اداکار عمران اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) اداکار عمرا ن اشرف نے انکشاف کیا ہیکہ شائقین ان کیلئے باس کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ وہ ڈرامہ ’’مشک‘‘کے اختتام سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ وہ اس ڈرامے کا جیسا اختتام چاہ رہے ہیں ویسا نہیں ہو پائے گا کیونکہ کوویڈ 19 کی وجہ اس ڈرامے کے کئی سین نہیں ہوسکے جس سے اس ڈرامے کا اختتام بہت متاثر ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شائقین ان کیلئے باس کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے اس ڈرامے کے ذریعے کچھ مختلف دکھانے کی کوشش کی ہے جسے لکھنے میں انہیں ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔

وقت اشاعت : 19/01/2021 - 11:51:34

Rlated Stars :