میںڈائناسور ہوں،میری عمر 250ملین سال ہے، ڈوین جانسن کا انوکھے انداز میں بیٹی سے محبت کا اظہار

جمعرات فروری 23:05

میںڈائناسور ہوں،میری عمر 250ملین سال ہے، ڈوین جانسن کا انوکھے انداز ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) ہالی ووڈ سپر اسٹار اور معروف ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے اپنی بیٹی ٹیا سے مزاحیہ انداز میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ڈائناسور ہوں،میری عمر 250ملین سال ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بیٹی کے ہمراہ 2 تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی بیٹی انکا ہاتھ پکڑ کر دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈوین جانسن نے پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ہاتھ کی سختی اور ان پر نشانات کو دیکھ اور چھو کر میری بیٹی کیا محسوس کرتی ہے اور اس کا کیا مطلب سمجھتی ہے۔ڈوین جانسن نے اپنی بیٹی سے کہا کہ میں ڈائناسور ہوں اور میری عمر250 ملین سال ہے،والد کا جواب سن کر بیٹی نے حیرانی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈوین جانسن باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کرتے ہیں جس کی وجہ سے انکے ہاتھ سخت اور ان پر نشانات ہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2021 - 23:05:43

Your Thoughts and Comments