بھارتی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

اتوار 1 جون 2014 20:40

بھارتی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) بھارتی اداکارہ مونیکا اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سے زائد تامل فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرنے والی مونیکا نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہونے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مونیکا نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلامی تعلیمات نے بے حد متاثر کیا جس کی وجہ سے انہوں نے عیسائی مذہب چھوڑ نے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے فلمی دنیا کو بھی خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شادی کر کے پرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہیں جب کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ایم جی رحیمہ رکھ لیا۔

اس خبر کی تفصیل آپ اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں.

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 20:40:30