معیار کو ترجیج دیکر انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا ہونگی، مہرین سید

منگل 3 جون 2014 15:16

معیار کو ترجیج دیکر انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا ہونگی، مہرین سید

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ معیار کو ترجیج دیکر انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا ہونگی ۔ سال میں دو چار نہیں بلکہ درجنوں معیاری فلمیں بنانا ہونگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں میں کم کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں جبکہ ٹی وی اور کمرشل میں کام کا بہت مزہ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدہ سے تجربہ حاصل کیا اور تمنا میں کام کو بہت انجوائے کیا اس فلم کو کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ریلیز ہونا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر یہ ریلیز نہ ہوسکی یہ فلم بیرون ملک کئی ایوارڈ لے چکی ہے ۔

وقت اشاعت : 03/06/2014 - 15:16:34

Rlated Stars :