فلک شبیراورسارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع

گلوکار نے لکھا کہ یہ رشتہ کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ!

پیر 19 اپریل 2021 12:53

فلک شبیراورسارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) گلوکاروماڈل فلک شبیر اور اداکارہ و ماڈل سارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پرگلوکاروماڈل فلک شبیر نے اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید فلک شبیراورسارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلک شبیر نے ایک ایسی تصویر شیئرکی جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جب کہ شوہر بچے سے متعلق سوچ رہا ہے۔گلوکار نے لکھا کہ یہ رشتہ کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ!مداحوں نے اس تصویرکواس لیے بھی اشارہ سمجھا کیونکہ کچھ روز قبل سارہ علی خان کی طبیعت بھی ناساز تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل بھی ہوئی تھیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2021 - 12:53:02

Rlated Stars :