شوہر کا گھر عورت کیلئے بہترین اور محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے ‘سجل علی

کوئی خاتون جتنا مرضی مقام اور مرتبہ حاصل کر لے لیکن وہ مکمل شاد ی کے بعد ہی ہوتی ہے

ہفتہ 1 مئی 2021 12:07

شوہر کا گھر عورت کیلئے بہترین اور محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے ‘سجل علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء)نامور اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ،میری ذاتی رائے کے مطابق عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انسان خدا کی تقسیم اور اس کی رضا پر راضی رہے تو وہ مطمئن رہتا ہے او راس کے دل میں خواہشات جنم نہیں لیتیں۔

(جاری ہے)

انسان کو بہتری کے لئے لگن سے جستجو کرنی چاہیے اور اس کا پھل ضرور ملتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ شوہر کا گھر عورت کیلئے بہترین اور محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے ، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیںاور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے عزت او رمحبت کرنے والا شوہر ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاتون جتنا مرضی مقام اور مرتبہ حاصل کر لے لیکن وہ مکمل شاد ی کے بعد ہی ہوتی ہے ۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 12:07:06

Rlated Stars :