ڈرپوک جینیفر لوپز:تیس فٹ بھی سکیورٹی کے بغیر نہیں چل سکتی، طلاق کا معاملہ طے ہونے کے بعد اپنی سکیورٹی کے بار ے میں زیادہ ہی سنجیدہ ہو گئیں

اتوار 22 جون 2014 16:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء)امریکی اداکارہ،گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جینیفر لوپز طلاق کا معاملہ طے ہونے کے بعد اپنی سکیورٹی کے بار ے میں زیادہ ہی سنجیدہ ہو گئی ہے۔ہالی وڈ کی سنگر اور اداکارہ جینیفر لوپز سکیورٹی کے حوالے سے اس قدر محتاط ہے کہ اس کے بغیر تیس فٹ بھی نہیں چل پاتی۔ چھوٹی سی واک بھی کرنا ہو تو سکیورٹی گارڈز اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اس نے مارک انتھونی سے علیحدگی کا معاملہ طے کیا ہے۔ دو روز قبل جب ایک صحافی نے لوپز سے طلاق کے بارے میں سوال کرنے کی کوشش کی تو اس کے گارڈز نے اس کو قریب ہی نہ جانے دیا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ اداکارہ کے قریب کوئی بھی نہیں جا سکتا۔ جینیفر نے طلاق کا معاملے میں اپنے دو بچوں کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت لے لی ہے، مارک ایک ماہ میں صرف سات دن بچوں کو پاس رکھ سکے گا۔

وقت اشاعت : 22/06/2014 - 16:15:54