روزہ روح کی پاکیزگی اورپنے خالق سے قربت کا بہترین ذریعہ ہے ‘ صبا ء قمر

جمعرات 10 جولائی 2014 15:51

روزہ روح کی پاکیزگی اورپنے خالق سے قربت کا بہترین ذریعہ ہے ‘ صبا ء قمر

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء ) اداکارہ و ماڈل صباء قمر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے کسی انعام اورتحفہ سے کم نہیں ہے اس ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں ہمیں غریبوں اورنادارلوگوں کا بھی خیال کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میں روزے باقاعدگی سے رکھتی ہوں او ر میرا ایمان ہے کہ روزہ روح کی پاکیزگی اورپنے خالق سے قربت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں صباء قمر نے کہا کہ عید انتہائی سادگی سے اپنے گھر والوں کے ساتھ مناتی ہوں ۔بچوں اوربہن بھائیوں کو عید ی ضرور دیتی ہوں ۔عید کا دن دوستوں اورعزیز اوقارب کے ساتھ مل بیٹھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 15:51:59