کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کیا ،اس رجحان پر یقین ہی نہیں رکھتی‘ ماریہ واسطی

ہر فنکار اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرتا ہے ،سب کی اداکاری کی معترف ہوں

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء)ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ میںنے کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ میں اس رجحان پر یقین ہی نہیں رکھتی،ہر فنکار اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرتا ہے اورمیں سب کی اداکاری کی معترف ہوں ۔ا یک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی سے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنی خامیاں دور کروں اور ایسا کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی ڈرامے کم دیکھتی ہوں البتہ اچھی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے اور میرے گھر میں نامور رائٹرز اور شعراء کی متعدد کتابیںموجود ہیں ،میں ہمیشہ بیک وقت دو کتابیں پڑھنا شروع کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ ختم کروں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کتاب بینی کا شوق ختم ہو تا جارہا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوںمیں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کریں۔
وقت اشاعت : 24/07/2021 - 11:50:05