ہمایوں سعید کی احمد عل بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء)معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ساتھی اداکار احمد عل بٹ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر احمد علی بٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب پہلے جتنے موٹے نہیں ہو لیکن پھر بھی تم سے پہلے جیسی ہی محبت ہے۔انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے موٹو! آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں، آپ خوش اور صحت مند رہیں۔ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ رلا دیا پگلے۔

وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:05:25