گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی

جمعرات 21 اگست 2014 14:34

گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا تحریک انصاف کے لئے ریکارڈ کیے جانے والا نغمہ ” بنے گا نیا پاکستان “ پچھلے 8روز سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں مسلسل پیش کیا جا رہا ہے اور عمران خان کے خطاب کے دوران جب اس نغمے کو پیش کیا جاتا ہے تو دھرنے کے شائقین بھی ا س سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے نغمے کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 14:34:13

Rlated Stars :