فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوں‘ریشم

زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے ،وہی لوگ زندگی جیتے ہیں جو زندہ دل ہوتے ہیں‘ انٹرویو

منگل 23 نومبر 2021 12:08

فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوں‘ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوستوں کو میری شاعری بڑی پسند ہے اور جہاںبھی دوستوںکی محفل ہوتی ہے شعر سنانے کااصرارکیا جاتاہے ، فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے اور وہی لوگ زندگی کو جیتے ہیں جو زندہ دل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ لوگوں سے روٹھ کر اوراداس رہ کر یا اپنے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کر اورلوگوں سے محبت اور چاہت کا اظہار کر کے دن گزارناچاہتے ہیںکیونکہ دن توگزر ہی جائے گا اور ایسے ہی ہفتے،مہینے اورسالوںگزرجائیں گے۔ریشم نے کہا کہ کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اورشعرو شاعری سے زیادہ لگائو ہے اس لئے شعر بھی کہہ لیتی ہوں ۔ شعر کے الفاظ کوخوبصورتی کے ساتھ اداکرنا بھی ایک ہنر ہے اورہر کسی کو اس پر دسترس نہیں ہوتی۔
وقت اشاعت : 23/11/2021 - 12:08:57

Rlated Stars :