عرفان جانتے تھے وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے، نصیر الدین شاہ

عرفان نے جس طرح بیماری کا مقابلہ کیا وہ حیرت انگیز اور سبق آموز تھا، سینئر بالی ووڈ اداکار

منگل 7 دسمبر 2021 23:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان اپنی موت سے 2سال قبل ہی جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔ایک انٹرویو میں سینئر بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کی علالت کے دوران میری کئی مرتبہ اس سے فون پر بات ہوئی، میری اس سے تب بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھا اور اپنی بیماری سے جنگ کررہا تھا۔

(جاری ہے)

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جس طرح عرفان نے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا وہ حیرت انگیز اور سبق آموز تھا، اس نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔اداکار نے بتایا کہ عرفان خان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ دیکھیں ان کی موت ان کے قریب آرہی ہے اور وہ خوش دلی سے اسے قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ عرفان کا اس دنیا سے جانا ایک بھاری نقصان ہے لیکن ظاہر ہے یہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 23:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :