اومیکرون کی لہر کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے ‘ شاہدہ منی

عوام سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں‘ گلوکارہ کی گفتگو

ہفتہ 8 جنوری 2022 13:23

اومیکرون کی لہر کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے ‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء)میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی مل کر کوروناوائرس کیخلاف جنگ جیتی ہے اور نئے ویرئنٹ اومیکرون کو بھی سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ سب سے بڑھ کر ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ابھی مشکل وقت ختم نہیں ہوا اس لئے ہمیں احتیاط کرنا ہو گی تاکہ اس لہر کو بھی شکست دی جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ قوم نے پہلے بھی مضبوط اعصاب کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا ہے لیکن اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 08/01/2022 - 13:23:26

Rlated Stars :