بھارتی گلوکار شان کی والدہ چل بسیں

جمعہ 21 جنوری 2022 18:46

بھارتی گلوکار شان کی والدہ چل بسیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) بالی ووڈ کے معروف گلوکار شان کی والدہ سونالی مکھرجی انتقال کرگئی ہیں۔شان کی والدہ کی موت کی خبر ان کے ساتھی گلوکار کیلاش خیر نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہندی زبان میں لکھا کہ’بڑے بھائی شان کی ماں چل بسی ہیں‘۔اٴْنہوں نے شان کی والدہ کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔کیلاش خیر نے مزید لکھا کہ’ بھگوان شان بھیا کے خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے‘۔گلوکار شان کی والدہ سونالی مکھرجی بھی ایک گلوکارہ تھیں۔

وقت اشاعت : 21/01/2022 - 18:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :