اداکارہ رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں

رابعہ بٹ نے دلہن بنے تصویر بھی شیئر کردی‘مداحوں کی منیب اور رابعہ کو مبارکبادیں

منگل 8 فروری 2022 12:39

اداکارہ رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔رابعہ بٹ کی جانب سے گزشتہ روز دلہن بنے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اٴْن سے مداحوں کی جانب سے مزید شادی کی تصویریں شیئر کرنے کی فرمائش کی گئی۔رابعہ بٹ نے اپنے کمال حسِ مزاح کا استعمال کیا اور ایک مداح کو جواب دیا کہ پہلے لوگ شادی کا کھانا مانگتے تھے اب تصویریں مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور منیب نامی صارف نے رابعہ بٹ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ شادی بہت بہت مبارک ہو۔صارف کے جواب میں رابعہ بٹ نے شکریہ لکھا ، جس سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر 37 سالہ ماڈل کے حوالے سے یہ افواہیں بے بنیاد ہیں، جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا ہے وہ برائیڈل کٹیور ویک کی ہے جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔دسمبر میں اداکارہ نے اسی لباس میں مزید تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2022 - 12:39:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :