نینا بچن کے ساتھ شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ، کیونال کپور

بدھ 24 ستمبر 2014 14:00

نینا بچن کے ساتھ شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ، کیونال کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ” رنگ دے بسنتی“ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ ادا کیونال کپور نے کہا ہے کہ نینا بچن کے ساتھ شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیونال نے کہا کہ میں ایک پرائیویٹ شخصہوں اور اپنی ذاتی زندگی بارے زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتا تاہم میں اپنے مداحوں کو یہ ضرور بتا دینا چاہتا ہوں کہ ابھی میری اور نینا کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ہماری شادی بھی جلد ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ فی الحال دونوں کے بہت اچھے تعلقات ہیں

وقت اشاعت : 24/09/2014 - 14:00:34