ہمیشہ دوسروں کی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ،جہاں تک ممکن ہو اپنا کردار بھی ادا کرتی ہوں‘ لیلیٰ

حکومت انڈسٹر ی کی سرپرستی کرے تو اسکی ترقی کیساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے‘ اداکارہ

اتوار 28 ستمبر 2014 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔28ستمبر 2014ء)نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہمیشہ دوسروں کی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں اور جہاں تک ممکن ہو سکے اس میں اپنا کردار بھی ادا کرتی ہوں، فنکار عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتا ہے ، فنکار کی زندگی میں بعض اوقات ایسے موقع بھی آ جاتا ہے کہ اسے دوسروں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھلانے پڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کے حالات سب کے سامنے ہیں اس پر کیا تبصرہ کروں لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ انڈسٹری میں اچھے اسکرپٹ کو لے کر فلمیں بنانے کا آغاز ہوا ہے ۔ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اس سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انڈسٹر ی کی سرپرستی کرے اس سے نہ ہماری انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ لیلیٰ نے کہا کہ میں ہمیشہ دوسروں کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں اور اگر ممکن ہو سکے تو اس میں اپنا کردار بھی ادا کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 17:53:57