اپنی سٹارپاور سے ہرفلم کو کامیاب بنا دیتا ہوں‘شاہ رخ خان

منگل 30 ستمبر 2014 11:44

اپنی سٹارپاور سے ہرفلم کو کامیاب بنا دیتا ہوں‘شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جس فلم میں بھی کام کرتے اپنی اسٹار پاور کی وجہ سے کامیاب بنا دیتے ہیں۔شاہ رخ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کسی بھی فلم میں کام کروں وہ کامیاب ہو جاتی ہے اور دھڑا دھڑ نوٹ کمانے لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ آف بیٹ فلم کیا ہوتی ہے؟ آپ مجھے کسی ”آف بیٹ “ میں ڈال دیں تو وہ ” آن بیٹ “ ہو جائے گی۔

اداکار نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں میں جس فلم کا حصہ ہوں گا وہ بڑی فلم بن جائے گی کیونکہ میں بڑا فلمی ستارہ ہوں۔ اداکار نے کہا کہ میں اپنی مرضی کرتا ہوں دوسروں کی مرضی پر چلنا میری فطرت نہیں۔ میں ایک بڑا اسٹار ہوں میرے پاس بے پناہ دولت ہے‘ میں مشہور ہوں اور بے شمار ایوارڈز جیت چکا ہوں‘ میں وہ فلمیں کرتا ہوں جو مجھے خوش کریں۔ میں نے را-ون کی کیونکہ میں اپنے بچوں کو خوش کرنا چاہتا تھا۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 11:44:46

Rlated Stars :