اجے دیوگن فلم” ایکشن جیکسن “میں 2منفرد کردار نبھائیں گے

منگل 30 ستمبر 2014 11:51

اجے دیوگن فلم” ایکشن جیکسن “میں 2منفرد کردار نبھائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن اگلی فلم ایکشن جیکسن میں دومنفرد کردار نبھائیں گے،فلم میں سوناکشی اور یامی گوتم بنیں گی اجے کی ہیروئنز ،بالی ووڈ میں اجے دیوگن کے ایکشن کی دھوم مچی ہے، سنگم ریٹرنز کے بعد اب ایکشن جیکسن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم ایکشن جیکسن میں اجے دیوگن کے ایک نہیں بلکہ دو کرداروں میں ایکشن دیکھنے کو ملیں گے،اس فلم میں اجے کیساتھ ہیروئن کے روپ میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا ہوں گی،فلم میں یامی گوتم کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 11:51:10

Rlated Stars :