علیزے شاہ کو وزن کم کرنے پر تنقید کا سامنا

علیزے کچھ کھائیں اپنی شکل بگاڑ لی ہی/ضرورت سے زیادہ وزن کم کرنے سے اداکارہ اپنی معصومیت ،حقیقی چہرے کے خدو خال کھو بیٹھی ہیں، صارفین

پیر 18 اپریل 2022 17:02

علیزے شاہ کو وزن کم کرنے پر تنقید کا سامنا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کو وزن کم کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصویریں شیئر کیں جن میں وہ نہایت خوبصورت اور مختلف نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزن کم ہونے کے سبب علیزے شاہ کے چہرے کے خدو خال میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اِن تصویروں پر مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو کچھ کھانے پینے کا مشوہر دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شکل ہی بگاڑ لی ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے ضرورت سے زیادہ ہی وزن کم کر لیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی معصومیت اور حقیقی چہرے کے خدو خال ہی کھو بیٹھی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 17:02:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :