آئندہ سے میرے خلاف کسی نے حقائق سے ہٹ کر باتیں کی تو ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی‘ اداکارہ لیلیٰ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:54

آئندہ سے میرے خلاف کسی نے حقائق سے ہٹ کر باتیں کی تو ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی‘ اداکارہ لیلیٰ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے کا عکس ہوتا ہے اور اسی میڈیا کی وجہ سے لوگوں میں شعور اور آگہی پیدا ہوتی ہے ، مجھے اپنے فلمی کیریئر کے دوران مکمل طور پر میڈیا کی سپورٹ رہی ہے لیکن جیسے زندگی کے ہر شعبے میں بد عنوان لوگ موجود ہوتے ہیں اسی طرح میڈیا میں بھی چند ایک لوگ ایسے آ گئے ہیں جو میڈیا کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔

” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ میری باتوں کو دانستہ طور پر حقائق کے برعکس پیش کیا جا رہا ہے جو میرے مخالفین کی سازش ہے اور چند سکوں کے عوض میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب بہت بردارشت کر لیا ہے لیکن اگر آئندہ سے میرے خلاف کسی نے حقائق سے ہٹ کر باتیں کی تو میں اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے نمائندے مجھے اچھی طرح جانتے ہیں میری ان سے گزارش ہے کہ وہ کوئی بھی خبر لگانے سے قبل اس کی اصل حقیقت ضرور جان لیں ۔

وقت اشاعت : 09/10/2014 - 15:54:01