بیونسے رواں سال زیادہ پیسہ کما کر عالمی رینکنگ میں سرفہرست

بدھ 5 نومبر 2014 16:48

بیونسے رواں سال زیادہ پیسہ کما کر عالمی رینکنگ میں سرفہرست

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)امریکا گلوکارہ بیونسے رواں سال سب سے زیادہ پیسہ کما کر عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

2013 ء کی ٹاپ گلوکارہ میڈونا اس سال نویں نمبر پر ہیں امریکی جریدے "فوربس" کے مطابق میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکارہ بیونسے کی سال 2014 میں آمدنی 10 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال ان کی آمدنی سے دگنی ہے۔

میگزین کے مطابق بیونسے نے رواں سال اب تک 95 شہروں میں میوزک کنسرٹس کیے یعنی اپنے ہر شو سے انہوں نے 24 لاکھ ڈالر کمائے۔33 سالہ بیونسے گلوکاراؤں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ ٹیلر سویفٹ دوسرے اور پاپ سنگر پنِک تیسرے پر ہیں۔ گزشتہ سال رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان میڈونا اس سال نویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 05/11/2014 - 16:48:48