اداکارہ مہربانو نے شادی کی تصدیق کردی، تصاویروائرل

جمعرات 27 اکتوبر 2022 18:03

اداکارہ مہربانو نے شادی کی تصدیق کردی، تصاویروائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں۔کچھ دن قبل مشہور اسٹائلسٹ سعد سمیع نے مہربانو کی مہندی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے البتہ مہربانو نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر کیساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبروں کی تصد یق کردی ہے۔تصاویر میں میرے ہم نشین کی اداکارہ کو ان کے شوہر، دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔مہربانو کو ان کے مداحوں سمیت آئمہ بیگ، نادیہ افغان، حرا مانی، یاسر جسوال سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 27/10/2022 - 18:03:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :