سیاست بارے گفتگو پسند ہے تاہم سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،سونا کشی سنہا

پیر 8 دسمبر 2014 14:09

سیاست بارے گفتگو پسند ہے تاہم سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،سونا کشی سنہا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ سیاست بارے بات چیت کرنا پسند کرتی ہیں تاہم سیاست میں شمولیت میں کوئی دلچسپی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کروں گی کیونکہ یہ میرے لئے ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ایک تخلیقی ذہنیت کی حامل انسان ہوں اور زندگی میں ہمیشہ تخلیقی کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اس وقت میں نے دلچسپی لینا شروع کی جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برسر اقتدار آئے۔انہوں نے کہا کہ اکثر میں وزیر اعظم نریندر مود اور سیاست کے حوالے سے اپنے والد کے ساتھ بات چیت کرتی ہوں

وقت اشاعت : 08/12/2014 - 14:09:46

Rlated Stars :