نارتھ امریکن باکس آفس پر بدستور”ہنگر گیمز“ کا راج

منگل 9 دسمبر 2014 11:40

نارتھ امریکن باکس آفس پر بدستور”ہنگر گیمز“ کا راج

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)نارتھ امریکن باکس آفس پر بدستور”ہنگر گیمز“ کا راج ہے۔ مسلسل تیسرے ہفتے ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون نے رواں ہفتے مزید 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکمائے اور پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

(جاری ہے)

فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک تین ہفتوں میں 25 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اس فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر سمیٹے اور دوسری نمبر پر رہی۔اور 86 لاکھ ڈالر کما کر ہوریبل بوسز 2 اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔

وقت اشاعت : 09/12/2014 - 11:40:21