شاہ رخ خان نے برازیلی مصنف کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا

میرے دوست تم ہمیشہ ہی بہت مہربان ہوتے ہو، جلد سے جلد ملاقات کرتے ہیں، بالی ووڈ سٹار

جمعہ 3 فروری 2023 18:39

شاہ رخ خان نے برازیلی مصنف کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے شہرہ آفاق برازیلی مصنف پاولو کوئیلہو کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاولو کوئیلہو نے شاہ رخ خان کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شہنشاہ، لیجنڈ لیکن سب سے بڑھ کر عظیم اداکار۔برازیلی مصنف کی اس ٹوئٹ کے بعد اب شاہ رخ خا نے انہیں سوشل میڈیا پر ہی جواب دیا ہے۔شاہ رخ خان نے لکھا کہ میرے دوست تم ہمیشہ ہی بہت مہربان ہوتے ہو، جلد سے جلد ملاقات کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2023 - 18:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :