ریچا چڈھا نئی دہلی میں سدھیر مشرا کی فلم ”اور دیوداس“ کی شوٹنگ میں مصروف

ہفتہ 14 فروری 2015 14:09

ریچا چڈھا نئی دہلی میں سدھیر مشرا کی فلم ”اور دیوداس“ کی شوٹنگ میں مصروف

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا ان دنوں نئی دہلی میں سدھیر مشرا کی فلم ”اور دیوداس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ”اور دیوداس“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر میں بہت انجوائے کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد مجھے اپنے گھر جا کر آرام کرنے کا موقع بھی ملتا ہے جس کی وجہ سے میں یہاں کام کرتے ہوئے زیادہ خوش رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں میرا گھر ہے اور اپنے گھر کے نزدیک فلم کی شوٹنگ کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

وقت اشاعت : 14/02/2015 - 14:09:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :