گوہر خان پنجابی لہجہ سیکھنے کی کلاسز لینے لگیں

بدھ 18 فروری 2015 14:17

گوہر خان پنجابی لہجہ سیکھنے کی کلاسز لینے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان پنجابی فلم میں کام کریں گی۔ گوہر خان پنجابی کامیڈی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں کام کیلئے میں گلوکارہ جسی گل سے پنجابی زبان کے لہجے کی کلاسز لے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مجھے پنجابی آتی ہے تاہم لہجہ میرے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے اور میں یہی لہجہ ٹھیک کرنے کیلئے کلاسز لے رہی ہوں

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 14:17:30