بالی ووڈ کی نئی فلم” این ایچ ٹین “سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

جمعہ 6 مارچ 2015 13:13

بالی ووڈ کی نئی فلم” این ایچ ٹین “سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)بالی ووڈ کی نئی فلم” این ایچ ٹین “سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم دیکھنے کے شائقینوں نے ایڈوانس ٹکٹ بک کرارکھے تھے ۔

(جاری ہے)

فلم این ایچ ٹین ایکشن،ہارر اور تھرل سے بھرپور کہانی لئے شائقین کیلئے آرہی ہے۔ فلم کی کہانی میاں بیوی کے گرد گھوم رہی ہے جو خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ اچانک ایک دن بیوی کو غنڈے اغوا کرکے لے جاتے ہیں۔فلم کے ہدایتکار نودیپ سنگھ کی فلم میں مرکزی کردار انوشکا شرما ادا کررہی ہیں۔ انکے ساتھ نیل بھوپالام اور درشن کمار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 13:13:07

Rlated Stars :