نامور گلوکار ساحر علی بگا 15فروری کو الحمراء میں اپنے فن کامظاہرہ کریں گے

الحمراء منفرد اسلوب کے مالک شاعر علی زریون کے ساتھ ایک پروقار شام کا انعقاد کرئے گا

پیر 12 فروری 2024 15:40

نامور گلوکار ساحر علی بگا 15فروری کو الحمراء میں اپنے فن کامظاہرہ کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں رواں ہفتے بھر پور ادبی وثقافتی اور موسیقی کے پروگرامز پیش کرئے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الحمراء منفرد اسلوب کے مالک شاعر علی زریون کے ساتھ ایک پروقار شام کا انعقاد مورخہ 14فروری 2024بروز بدھ شام شام 6بجے الحمراء ہال نمبر دو میں کرئے گا۔جبکہ اسی ہفتے الحمراء میں نامور آرٹسٹ ساحر علی بگا ،ْاپنے فن کامظاہرہ مورخہ 15فروری 2024بروز جمعرات شام 6بجے الحمراء ہال نمبر ایک میں کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/02/2024 - 15:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :