اپنے سگے والد سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی ،اداکارہ صاحبہ

پیر 12 فروری 2024 17:28

اپنے سگے والد سے  زندگی  میں کبھی    ملاقات  نہیں ہوئی  ،اداکارہ صاحبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) فلم اور ٹی وی اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے سگے والد سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی ،ان کے سوتیلے والد ہی ان کے لیے سگے والد سے بڑھ کر تھے ۔

(جاری ہے)

اداکار ساجد حسین کے ایک شو میں بات چیت کرتے ہوئے صاحبہ نے اپنے زندگی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی والدہ(فلمسٹار نشو) کی ان کے والد سے طلاق ہوئی وہ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں لیکن بعد میں جب میں دس سال کی تھی میں میری والدہ نے جمال پاشا سے شادی کی اور انہوں نے مجھے سگے باپ سے بڑھ کر پیار دیا ،ان کی شفقت نے مجھے کبھی اپنے سگے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دی اور نہ کبھی ان کے ہونے نہ ہونے خیال آیا۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ ان کو جمال پاشا سے باپ بیٹی والا بے حد لگائو تھا اور وہ ان سے وہ بات بھی کہہ لیا کرتی تھیں جو ڈر میں اپنی ماں سے نہیں کہہ سکتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں جمال پاشا کی کمی آج بھی محسوس کرتی ہیں اللہ ان کو جنت الفردوس میں مقام عطا کرے ۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 17:28:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :