ڈرامہ سیریز ’عبداللہ پورکا دیوداس‘ کی پاکستانی ناظرین میں مقبولیت بڑھ گئی

منگل 2 اپریل 2024 21:26

ڈرامہ سیریز ’عبداللہ پورکا دیوداس‘ کی پاکستانی ناظرین میں مقبولیت بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ڈرامہ سیریز ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی پاکستانی ناظرین میں مقبولیت بڑھ گئی۔ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں بلال عباس‘ سارہ خان‘ رضا طالش اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سویرا ندیم‘ انوشیعباسی اور نعمان اعجاز جیسے تجربہ کار فنکاروں نے سیریز میں حقیقی رنگ بھر کر ناظرین کو ایک دلچسپ اور خود سے قریب تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔انجم شہزاد کی ہدایت کاری اور شاہد ڈوگر کا تحریر کردہ ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ 13 قسطوں پر مشتمل ہے۔

وقت اشاعت : 02/04/2024 - 21:26:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :