60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:37

60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء)ارجنٹائن کی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے مس کیپیٹل بیونس آئرس کا ٹائٹل جیت لیا اور پھر مس ارجنٹائن 2024 کے کوالیفائر کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔

(جاری ہے)

تاہم ماریسا روڈریگز کی نوجوانی جیسی اور دلکش خصوصیات نے سوالات اور شکوک پیدا کردئیے ہیں۔غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق ماریسا روڈریگز کی جیت اس وقت ہوئی جب بین الاقوامی آرگنائزیشن فار بیوٹی پیجنٹس نے زیادہ سے زیادہ عمر کے خاتمے کے نتیجے میں بڑی عمر کے افراد کو بھی خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع دے دیا۔ اس سے قبل اس مقابلے میں 18 سے لے کر 28 سال تک کی خواتین شرکت کرتی تھیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2024 - 14:37:20