الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیٹ فلکس نے ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں

بدھ 1 مئی 2024 12:25

الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر ’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ بنگالی زبان میں ریلیز ہونے والی پہلی پین انڈین فلم بن گئی ہے۔پین انڈین فلمیں اب تک صرف پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز ہوتی ہیں لیکن’ ’پشپا2‘‘ چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نامور موسیقار دیوی سری پرساد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے گانوں کو بنگالی میوزک دینے کیلئے انہیں مزید دو ماہ محنت کرنی پڑی۔دوسری طرف فلم میکرز کی جانب سے ’پشپا2‘ کا ایک بہت بڑا انڈرواٹر منظر شوٹ کیا ہے جبکہ فلم رواں برس 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں اور یہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 12:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :