ادیتی رائو تنقید کی شکاراداکارہ شارمین سہگل کے حق میں سامنے آگئیں

پیر 13 مئی 2024 19:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ ادیتی را ئوویب سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ میں ساتھی اداکارہ شارمین سہگل کی اداکاری پر تنقید کیے جانے پر ان کے حق میں سامنے آگئیں۔

(جاری ہے)

ویب سیریز ہیرامنڈی میں ان کی ساتھی اداکارہ شارمین سہگل کو ٹرول کیے جانے سے متعلق جب ان سے رائے جاننے کی کوشش کی گئی تو ادیتی را ئونے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک کے اوپر تنقید کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کچھ لوگوں کو کسی کی ایکٹنگ پسند آتی ہے اور کچھ کو نہیں، مگر کسی ایک فنکار کو مسلسل تنقید کا نشانہ بالکل بھی درست عمل نہیں ہے اور ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ سب مجھے بہت برا لگتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کو اسے سمجھنا چاہیے اور ایک دوسرے کو اس معاملے پر سپورٹ کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 19:10:43