اداکارہ انجمن شہزادی کی 13 ویں برسی( کل ) منائی جائے گی

منگل 14 مئی 2024 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) معروف سٹیج و تھیٹر اداکارہ انجمن شہزادی کی 13ویں برسی (کل ) بدھ15مئی کو منائی جائے گی ۔انجمن شہزادی کا اصل نام عظمی یاسمین تھا اور انہوں نے 2000 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 100سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ انہیں ملک بھر کے نامور پروڈیوسرز نے اپنے ڈراموں میں کاسٹ کیا جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ۔اداکارہ انجمن شہزادی15مئی 2011کو انتقال کر گئیں۔

وقت اشاعت : 14/05/2024 - 14:15:50