فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی برسی منائی گئی

منگل 14 مئی 2024 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصرکی برسی منگل کو منائی گئی۔ فاروق قیصر المعروف انکل سرگم 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انکل سرگم کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، سکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے ۔ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔

(جاری ہے)

فاروق قیصر کو 1970 ء میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن فاروق قیصر کو اصل شہرت 1976 ء میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

فاروق قیصر کی برسی کے موقع پر سرکاری، غیر سرکاری و نجی اداروں/تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انگل سرگم کی یاد تازہ کی گئی اور ان کی علمی، ادبی و فنی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 16:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :