اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ،اداکار زاہد احمد

منگل 14 مئی 2024 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء)معروف اداکار زاہد احمد نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باقی تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کر چکے۔ انہوں نے سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سجل علی بہت ہی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، ان کے پاس کام کرنے کی مختلف جہتیں ہیں اور انہوں نے آج تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔

اداکار کے مطابق سجل علی بہت اچھی اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے انہیں اچھا لگے گا۔زاہد احمد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ وہ تقریبا تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ایسی کوئی اداکارہ نہیں رہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام نہ کیا ہو۔اداکار نے کہا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ متعدد بار کام کر چکے ہیں اور انہیں سب سے زیادہ مزہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے میں آتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:31:40