دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل

دونوں جانب سے خیر سگالی کے جذبات پیش کیے گئے

بدھ 15 مئی 2024 12:41

دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا بتیاں بوجھائی رکھ دی گایا ہے۔تفصیلات کے مطابق دلجیت دوسانجھ کی شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ منظور نے بھی مثبت انداز میں جواب دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لئے دل کو چھو لینے والے الفاظ بھی شیئر کیے۔ دلجیت دوسانجھ نے لکھا کہ عزت عزت، اے اے بہت پیار، شازیہ منظور آفیشل۔جس پر شازیہ منظور نے جواب دیا کہ آپ کا بہت احترام ہے پتر،آپ ہمارا فخر ہیں، اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔ آپ کی سب سے بڑے مداح کی جانب سے۔

وقت اشاعت : 15/05/2024 - 12:41:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :