اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے

جمعہ 17 مئی 2024 21:15

اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور انکے ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے گلوکار، گیت نگار اور اداکار شوہر نک جونس واپس اپنے 20 ملین ڈالر کے لاس اینجلس میں واقع گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دونوں کو اس سال کی ابتدا میں اس پرتعیش اور مہنگے گھر کو پانی لیک ہونے اور دیگر خرابیوںکی وجہ سے مجبورا چھوڑنا پڑا تھا اب وہ اسکی تزین و آرائش اور مرمت کے بعد دوبارہ اس گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔پریانکا اور انکے شوہر نے 2023 میں اس حوالے سے قانونی کیس بھی عدالت میں دائر کیا تھا۔سیلبریٹی جوڑی نے یہ گھر اپنی دسمبر 2018 میں شادی کے بعد 2019 میں خریدا تھا۔

وقت اشاعت : 17/05/2024 - 21:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :