راکھی ساونت مداحوں کو سرجری کا بتاتے ہوئے رو پڑیں

جمعہ 17 مئی 2024 23:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت مداحوں کو سرجری کا بتاتے ہوئے رو پڑیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ معروف فنکارہ راکھی ساونت نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے صحت کے مسائل کا سامنا ہے ،ہفتے کے روز میری سرجری کی جائے گی، ابھی اپنی صحت کے بارے میں زیادہ بات کرنے کے قابل نہیں ہوں،جلد ٹھیک ہو جائوںگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد مداحوں کو اپنا ٹیومر بھی دکھائوں گی۔اس دوران بات کرتے ہوئے وہ رو پڑیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2024 - 23:17:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :