بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ہفتہ 18 مئی 2024 12:44

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) بھارتی ریئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14سے شہرت حاصل کرنے والے کرن ویر مہرا کی سابقہ اہلیہ،ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندھی سیٹھ نے اداکار سے شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ندھی سیٹھ نے اداکار کرن ویر مہرا کے ساتھ اپنی ناکام شادی سے متعلق بات کی۔

(جاری ہے)

ندھی سیٹھ نے بتایاکہ ان کا کرن ویر سے شادی کا فیصلہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا اب انہیں بے حد احساس ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں دوبارہ پیار ملا ہے،ان کے خاندان نے انہیں نئے رشتے کے لیے منظوری بھی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کرن ویر کے ساتھ شادی کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی،اس شادی کے دوران کرن ویر کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت تنگ اور کڑا تھا، جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ معاملات ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں تو میں نے اس رشتے کو ختم کرنا ہی مناسب سمجھا۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 12:44:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :