ہالی وڈ باکس آفس پر’فیورس7‘ کا راج برقرار

بدھ 15 اپریل 2015 14:17

ہالی وڈ باکس آفس پر’فیورس7‘ کا راج برقرار

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)نارتھ امرین باکس آفس پر’ ’فیورس7“ سب سے آگے رہی، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ’فیورس7‘ نے اس ہفتے مزید چھ کروڑ چھ لاکھ ڈالر سمیٹے۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں کے دوران فلم اب تک 25کروڑ 20لاکھ ڈالر کما کر ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن چکی ہے۔ پچھلے ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر رہنے والی اینیمیٹڈ فلم ہوم نے اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ90 لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے نمبر پر اس ہفتے کلِنٹ ایسٹ ووڈ کی زیر ہدایت بنے والی فلم ’دی لونگسٹ رائڈ‘ رہی، جس نے ایک کروڑ 35لاکھ ڈالر بٹورے۔

وقت اشاعت : 15/04/2015 - 14:17:56