فلم ”ہِٹ مین ایجنٹ47“ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا

جمعرات 25 جون 2015 12:16

فلم ”ہِٹ مین ایجنٹ47“ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا

لاس اینجلس (این این اائی) ہالی وڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ہِٹ مین -ایجنٹ47‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ الیگزینڈر بیج کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اہم ترین ٹاسک میں مصروف ایک ایسے خطرناک شخص کے گِرد گھوم رہی ہے، جو نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور راستے کی رکاوٹ بننے والے ہر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کی گیم ڈولپر کمپنی آئی او انٹریکٹو اور ویڈیو گیم ’ہِٹ مین‘ سے ماخوذ دہشت ناک واقعات کے گِرد گھومتی اس فلم کو چارلس گورڈن اور ایلکس ینگ نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں روپرٹ فرینڈ، زیچری کوئینٹو، ہانا وئیر اور تھامس کرچ مین شامل ہیں۔ بہادری اور نشانے بازی میں مہارت کے حیرت انگیز واقعات کی عکاسی کرتی یہ ایکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 21اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 12:16:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :