نوازالدین صدیقی کی فلم”منجھی دی ماوٴنٹین مین“ کا بہترین ٹریلر

بدھ 15 جولائی 2015 12:49

نوازالدین صدیقی کی فلم”منجھی دی ماوٴنٹین مین“ کا بہترین ٹریلر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم ”منجھی دی ماوٴنٹین مین“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہورہی ہے۔فلم منجھی، بہار کے گاوٴں گہلور کے ایک مزدور دسرتھ منجھی کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ منجھی کی اہلیہ ایک ڈاکٹر کے بروقت گاوٴں نہ پہنچ پانے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتی ہے جس کے بعد منجھی نے ہتھوڑے سے ایک پہاڑ کو کاٹ دیا تاکہ گاوٴں میں رہنے والوں کو ہسپتال جانے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

منجھی کو اپنا یہ کام مکمل کرنے میں 22 سال لگ گئے۔اس فلم کے ٹریلر میں نوازدین صدیقی کی اداکاری کو بھرپور پسند کیا جارہا ہے۔کیتن مہتا کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم 21 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 12:49:09