”دا ریونینٹ“کا ٹریلر جاری، فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہو گی

فلم میں ٹام ہارڈی، ول پاؤلٹر اور ڈومنیل گلیسن بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے

پیر 20 جولائی 2015 15:23

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلم ”دی ریونینٹ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو،ہیو گلاس کا کردار نبھائیں گے۔ 19ویں صدی میں ہیو گلاس ایک مقبول بزنس مین تھا جسے جنگل میں ایک خوفناک ریچھ سے دوبدو لڑائی کرنا پڑی تھی۔ فلم کی ہدایت کاری الیجانڈرو گونزیلز ایناریٹو کر رہے ہیں فلم میں ٹام ہارڈی، ول پاؤلٹر اور ڈومنیل گلیسن بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 20/07/2015 - 15:23:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :